ضمنی انتخاب،سکیورٹی کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری

ضمنی انتخاب،سکیورٹی کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری
کیپشن: ضمنی انتخاب،سکیورٹی کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاریضمنی انتخاب،سکیورٹی کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری

ایک نیوز:الیکشن کمیشن نے 21نشستوں پرضمنی الیکشن  کے دوران  سکیورٹی اہلکاروں کے لیے کوڈ  آف کنڈکٹ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سکیورٹی اہلکار انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔سکیورٹی اہلکاروں کو تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کیا جائے گا۔ سکیورٹی ہلکار ڈی آر او، آر او اور پریزائڈنگ افیسر کے ساتھ تعاون کریں گے۔سکیورٹی اہلکار پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے دوران غیر جانبدار رہیں گے۔سکیورٹی اہلکار یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی ووٹر پولنگ اسٹیشن کے اندر اسلحہ لے کر داخل نہ ہو۔سکیورٹی اہلکار تعیناتی کے دوران پریزائڈنگ افیسر کے احکامات پر عمل درامد کرنے کے پابند ہوں گے۔مکمل نتائج مرتب ہونے تک سیکیورٹی اہلکار ریٹرننگ افسر کے دفتر کی سیکیورٹی پر مامور رہیں گے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سکیورٹی اہلکار مبصرین  اور میڈیا کے نمائندوں کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت دیں گے۔سکیورٹی اہلکار کسی بھی ووٹر سے اس کی شناخت کے بارے میں نہیں پوچھیں گے۔سکیورٹی اہلکار کسی بھی ووٹر کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے یا ووٹ ڈالنے سے منع نہیں کریں گے۔سکیورٹی اہلکار کسی بھی صورت میں انتخابی عملے کے اختیارات اپنے ہاتھ میں نہیں لیں گے۔سکیورٹی اہلکار بیلٹ پیپر اور انتخابی سامان کو اپنی تحویل میں نہیں لیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سکیورٹی اہلکار پریزائڈنگ افیسر کے اختیارات میں کسی صورت مداخلت نہیں کریں گے۔انتخابی عمل میں کسی بے ضابطگی کی صورت میں سیکیورٹی اہلکار پریزائڈنگ افیسر کو مطلع کریں گے۔پریذائیڈنگ افیسر کی اجازت کے بغیر سیکیورٹی اہلکار کسی فرد کو اپنی حراست میں نہیں لیں گے۔ووٹوں کی گنتی کے دوران سیکیورٹی اہلکار کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔