ضمنی الیکشن،پی ٹی اے کاموبائل فون کی بندش کا اعلامیہ جاری 

Apr 20, 2024 | 19:51 PM

ایک نیوز :ضمنی انتخابات کے دوران بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہیگی ۔پی ٹی اے نے اعلامیہ جاری کردیا۔

پی ٹی اے کے اعلامیہ کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں 21  اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 

اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف اضلاع میں ضمنی انتخابات کاانعقاد کل کیاجارہاہے۔

مزیدخبریں