وزیراعظم کا چینی عملے کےتحفظ کیلئے بجٹ خرچ نہ کرنےکانوٹس 

Apr 20, 2024 | 18:21 PM

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے چینی عملہ کے تحفظ کے لئے پراجیکٹ کا ایک فیصد خرچ نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نان سی پیک پراجیکٹ پر تعینات چینی عملہ کی تحفظ کے لئے پراجیکٹ کی لاگت کا ایک فیصد خرچ کیا جائے۔

 وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق  نان سی پیک پراجیکٹ پر تعینات چینی عملہ کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ضلع میں کتنے پراجیکٹ میں ایک فیصد رقم سیکورٹی پر خرچ کی جارہی ہے۔چینی عملہ پر رقم خرچ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے۔پراجیکٹ کی ایک فیصد رقم چینی عملہ کی سیکورٹی پر بہتر انداز میں خرچ کرنے کے بارے تجاویز فراہم کریں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے خط کی کاپی ڈی آئی جی سپیشل پروٹکیشن یونٹ کو بھی ارسال کردی گئی۔

مزیدخبریں