ایک نیوز:وزیراطلاعات عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ سی ڈی آر ایس کا لاہور شہر میں یتیم بچوں اور بے سہارا خواتین کے لیے سنٹر کھولنا خوش آئند ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے سی ای او سی ڈی آر ایس پاکستان اور امریکہ مسٹر ٹوڈ شے کی ملاقات، پاکستان خصوصاً پنجاب اور لاہور میں جاری فلاحی کاموں، یتیم بچوں کے لیے ہاؤس آف بلیسنگ، اینمل ویلفئیر سنٹرز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔مسٹر ٹوڈ شے نے جاری فلاحی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں سربراہ سی ڈی آر ایس لاہور سید محسن، ڈائریکٹر فوزیہ ٹوڈ، محمد فیضان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
وزیراطلاعات عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ سی ڈی آر ایس کا دکھی انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرنا قابل ستائش ہے۔معاشرے کی ترقی میں انسانیت کی فلاح وبہبود اہم کردار ادا کرتی ہے۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق متوسط طبقے کی مدد کرنا ہے۔حکومت پنجاب اپنے محدود وسائل میں فلاحی کاموں کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بے پناہ کام کر رہی ہے۔
سی ای او ٹوڈ شے کاکہنا تھاکہ ہم پاکستان میں ابتک 750 سے زائد صاف پانی کے پراجیکٹ مکمل کر چکے ہیں۔راولپنڈی، کراچی کے بعد لاہور اور اسلام آباد میں یتیم بچوں اور بے سہارا خواتین کے لیے سنٹر کھول رہے ہیں۔