ایک نیوز:لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران شہید کانسٹیبل عمران حیدر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں اداکی گئی ۔
شہید کانسٹیبل عمران حیدر کی نماز جنازہ میں آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور ،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا، لاہور پولیس کے ایس ایس پیز ، اے آئی جی آپریشنز پنجاب، ایس پیز، سینئر افسران، جوانوں نے شرکت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل عمران حیدر کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔کانسٹیبل عمران حیدر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کانسٹیبل عمران حیدر کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت،کانسٹیبل عمران حیدر نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ کا سر فخر سے بلند کیا۔
ترجمان پولیس کے مقابق تھانہ باغبانپورہ لاہور میں تعینات کانسٹیبل عمران حیدر نے علی الصبح ڈاکوؤں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا۔ کانسٹیبل عمران حیدر کی عمر 38 برس، تعلق باٹا پور لاہور سے تھا۔اہل خانہ میں اہلیہ، 01 بیٹا اور 07 بیٹیاں شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب کی شہید کے اہل خانہ سے ملاقات، کفالت میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔پنجاب پولیس کانسٹیبل عمران حیدر کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھے گی۔