بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس آگئیں

Apr 20, 2024 | 17:31 PM

ایک نیوز :بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا الشفاہسپتال میں طبی معائنہ، میڈیکل  رپورٹس منظرعام پر آ گئیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس نارمل آئیں۔ میڈیکل ٹیسٹس میں ای سی جی، ایکو، الٹراساؤنڈ اور اینڈوسکوپی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو صرف گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے ۔بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا ۔

ڈاکٹرز کے مطابق بشریٰ بی بی کے تمام میڈیکل رپورٹیں مکمل ہونے کے بعد کاپیاں جیل سپرنٹنڈنٹ، پمز ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کو مہیا کی جائیں گی۔

مزیدخبریں