ای چالانزنادہندگان سےوصولی کیلئےلائحہ عمل تیار

ای چالانزنادہندگان سےوصولی کیلئےلائحہ عمل تیار
کیپشن: Action plan prepared for recovery from e-challan defaulters

ایک نیوز:ای چالانزنادہندگان سےوصولی کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیاگیا۔
 حکام کےمطابق گزشتہ کئی سالوں سے شہر میں 22لاکھ سے زائد ای چالانز ابھی تک ادا نہیں کئے گئے۔ اڑھائی ارب سے زائد کی چالانز کی رقم وصولی کے لئے ٹریفک وارڈنز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

حکام کےمطابق ای چالانز نادہندگان کو خدمت مراکز سے ملنے والی سہولیات دستیاب نہیں ہونگی۔ ای چالانز کی ادائیگی تک کریکٹر سرٹیفکیٹ،ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر سہولیات میسر نہیں ہونگی۔ سیف سٹیز کی ای چالانز کی وصولی کے لئے ایکسائز کے ساتھ کوارڈنیشن جاری ہے۔
حکام کےمطابق گاڑی ٹرانسفر کے وقت ای چالانز وصولی کے لئے سمری حکومت کو بھجوائی گئی ہے۔ ایک ایک گاڑی مالک کے ذمہ درجنوں ای چالانز واجب لادا ہیں۔ڈیفالٹرز گاڑیوں کے خلاف ایکشن کے لئے سیف سٹیز کی کوارڈنیشن سے فیلڈ میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔