ایک نیوز:چینی کی برآمد کی اجازت دینے کی تیاریاں کرلی گئیں۔
ذرائع کےمطابق ملک میں چینی کاوفرمقدارمیں ذخیرہ موجودہونےکےباوجودچینی برآمدکی اجازت دینےکی تیاریاں کرلی گئیں۔
ذرائع کےمطابق چینی کی برآمد کے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا ،پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن کا وفد جلد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی برآمد کرنے کے حوالے سے اعداد وشمار حکومت کوفراہم کردئیے ۔
ذرائع کےمطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی وفاقی وزرا اور سیکرٹریوں سے ملاقاتوں میں چینی برآمد کرنے کے بارےمیں لائحہ عمل مرتب کیا گیا ،شوگر ایڈوئزای بورڈ کے اجلاس میں چینی کے برآمدات کے بارے غور کیاگیا، اس وقت 1.5ملین میٹرک ٹن چینی اضافی ہوجود ہے، چینی کی بر آمدت کی خبریں گرد ش کرنے پر مخصوص مافیا نے چینی کے نرخ بڑھا دئیے، لاہور میں چینی کی قیمت میں پانچ روپے کلو تک اضافہ کردیا گیا پرچون بازاروں میں چینی کہ قیمت 145 روپے سے بڑھ کر150 روپے کلو ہوگئی۔