ایک نیوز:ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نےمانٹیرنگ اینڈکنٹرول سنٹرقائم کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناہےکہ سینٹر میں عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ شکایت کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناہےکہ الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیےگئے ہیں۔ عوام ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے (EMCC) سنٹر کے عملہ سے ای میل complaints@ecp.gov.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں مخصوص ہیلپ لائن 051111327000 پر بھی شکایت اندراج کیا جا سکتا ہے EMCC) پولنگ کے دن اور نتائج کے موصول ہونے تک چوبیس گھنٹے کام کرے گا ۔ فیکس نمبر0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔