ایک نیوز:آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے 6 سے 8 ارب ڈالر توسیعی فنڈ سہولت کی درخواست غور کےلیےمنظورکرلی۔
نئے قرض پروگرام کیلئے 2 درخواستیں دی گئیں تھیں جن کو غور کےلئےآئی ایم ایف نے منظورکرلیا ہے، آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر تک کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کےلیے پہلی درخواست دی گئی، موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے ازالہ اور ازسرنو تعمیرات کیلئے اضافی 1.2 ارب ڈالر فنڈ پروگرام کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
مشن نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں معاشی ٹیم کیساتھ مل کرکام کرے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق مئی کے وسط میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان آئیگا اورحکومت پاکستان کے ساتھ بجٹ کی تیاری کے مراحل میں شامل ہوگا اور چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے نئے قرض کے خاکے پر بات چیت کریگا۔آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ قرض پروگرام 30 اپریل کوختم ہو جائےگا، جس کےلیے پاکستان کو 1.1ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان ایک طویل اور بڑا قرض چاہتا ہے جو میکرو اکنامک استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے مددگار ہو۔پاکستان کو اگلے مالی سال میں روول اوور کے بڑے خطرات کا سامنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہر سال اوسطاً 25 ارب ڈالرز ادائیگی کرنا ہوتی ہے،اس حوالے سے پاکستان گرین بانڈ کے ساتھ عالمی مارکیٹس میں واپسی کاارادہ رکھتا ہے، پاکستان ایک مخصوص درجہ بندی کے ماحول میں واپس آنے کےلیے بھی کوشاں ہیں، پاکستان نے ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے، آئندہ مالی سال میں پاکستان کی ریٹنگ میں بھی بہتری کا امکان ہے۔