ضمنی الیکشن کی فول پروف سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے  کافیصلہ

Apr 20, 2024 | 14:05 PM

ایک نیوز :ضمنی انتخابات کی فول پروف سکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال ہونگے۔سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے  دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہونگے۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہونگے۔وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں