نوشہرہ:مکان کی چھت گرنےسے3افرادجاں بحق،1زخمی

Apr 20, 2024 | 12:37 PM

ایک نیوز:نوشہرہ میں مکان کی چھت گرنےسےایک ہی خاندان کےتین افراد ملبےتلےدب کرجاں بحق ہوگئےجبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی۔ مکان کی چھت گرنےسےچارافرادملبےتلےدب گئے،جن میں سےتین افرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیوذرائع کےمطابق ریسکیونےامدای کارروائیاں کرتےہوئے لاشوں اورزخمی کوملبےسےنکال کرہسپتال منتقل کردیا۔حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں میں دوبچےاورماں شامل ہے،جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔

مزیدخبریں