ایک نیوز:ضمنی انتخابات کےدوران پنجاب کے13شہروں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بندرہےگی۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 21اپریل کوضمنی انتخابات میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنے کےلئےوفاقی محکمہ داخلہ کوخط لکھ کر سفارش کردی ،ہوم ڈیپارٹمنٹ نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ۔
ضمنی انتخاب کےروز شیخوپورہ ، قصور میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے ، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تلہ گنگ ، کلر کہار ، گجرات میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے ،علی پور چھٹہ ، ظفر وال ، بھکر میں سروس بند رکھی جائے ، صادق آباد ، ڈی جی خان میں بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔
خط کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب ، چیئرمین پی ٹی اے کو بھی ارسال کردی گئی،سی سی پی او لاہور متعلقہ کمشنر اور دیگر افسران کو بھی خط بھجوا دیا گیا ۔