ایک نیوز:لاہورکےایک قومی اورچارصوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن کل ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق ضمنی الیکشن کامیلہ کل سجےگا،سیاسی جماعتیں جیت کےلئے پرعزم ہیں۔
پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، انتخابی سامان کی ترسیل آج آر اوز کے کیمپ آفس سے ہوگی ،ریٹرنگ افسران سامان پریذئیڈنگ افسران کے حوالے کرینگے۔
لاہورکےقومی اسمبلی کےحلقہ این اے 119 سے حکمران جماعت کےعلی پرویز اورسنی اتحادکونسل کے شہزاد فاروق سمیت نو امیدوارں کے درمیان مقابلہ ہوگا،جبکہ پی پی 147 لیگی امیدوار محمد ریاض اور محمد خان مدنی سمیت گیارہ امیدوار مدمقابل ہونگے۔
پی پی 149 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار محمد شعیب صدیقی اور محمد قیصر شہزاد سمیت چودہ امیدوار میدان میں اترےگئے، پی پی 158 سے لیگی امیدوار چوہدری محمد نواز اور سنی اتحاد کونسل کے مونس الٰہی سمیت 22 امیدوارمدمقابل ہونگے،پی پی 164 سے لیگی رہنما راشد منہاس اور سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف سمیت بیس امیدوار مدمقابلہ ہونگے۔