مذاکرات دہشتگردوں، فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں ہوتے، مریم نواز

Apr 20, 2023 | 23:34 PM

ایک نیوز : پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہنا ہے کہ مذاکرات دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں ہوتے۔

یاد رہے کہ مریم نواز حالیہ عرصے کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں پر ان کے والد میاں محمد نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود ہیں۔

دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مرکزی چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ مذاکرات یا بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے، دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں۔

مزیدخبریں