الیکشن کمیشن نے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ26اپریل تک بڑھا دی

Apr 20, 2023 | 23:13 PM

ایک نیوز:عیدالفطرکی سرکاری چھٹیوں میں دفاتر بند رہیں گے،26 اپریل کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات پرامیدواروں کیلئےپارٹی ٹکٹ جمع کرانےکی تاریخ میں 26 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عیدالفطرکی سرکاری چھٹیوں کےدن ریٹرننگ افسران کے دفاتربندرہیں گے ، امیدواروں کی سہولت کیلئے 26 اپریل کو انتخابی نشان الاٹ کئےجائیں گے۔

خیال رہے کہ پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا آج آخری دن ہے ، جس کے مطابق امیدوارآج رات 12 بجے تک پارٹی ٹکٹ جمع کرا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں