عیدالفطر 22اپریل کوہوگی،مفتی شہاب الدین پوپلزئی نےبھی اعلان کردیا

 عیدالفطر 22اپریل کوہوگی،مفتی شہاب الدین پوپلزئی نےبھی اعلان کردیا
کیپشن: Eid-ul-Fitr will be on April 22, Mufti Shahabuddin Popalzai also announced

ایک نیوز:پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے شوال کا چاند نظرنہ آنےکااعلان کردیا۔ عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کاکہنا تھا کہ پشاور سمیت ملک میں کہیں شوال کاچاند نظرآنےکی شہادتیں موصول نہیں ہوئی۔ عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت کی شہادت موصول نہ ہونے کا اعلان کردیا۔ عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ، کراچی، لاہور،  اسلام  آباد، پشاور  اور کوئٹہ میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےارکان، محکمہ موسمیات کےنمائندے اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور نے اعلان کیا کہ پنجاب میں کہیں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لاہور میں چاند 7 بجکر 10 منٹ تک دیکھا جاسکتا تھا۔

کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے بھی کہا کہ اسے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج 7 بج کر 17 منٹ تک چاند دیکھنے کا وقت تھا۔

اسلام آباد اور کوئٹہ میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے رکن حافظ عبدالغفور نے کہا کہ پشاور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

محکمہ موسمیات اور فلکیاتی ماہرین یہ امکان ظاہر کر چکے ہیں کہ آج چاند نظر آنا مشکل ہے اور عید الفطر ہفتے کو ہو سکتی ہے۔