ایک نیوز: خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا کی ڈرامہ سیریز 'دھاڑ' 12 مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔
View this post on Instagram
یہ بھارت کی پہلی سیریز ہے جسے برلن کے بین الاقوامی فلمی میلے میں نمائش کا اعزاز حاصل ہوا۔سیریز میں سوناکشی سنہا نے انجلی بھاٹی کا کردار ادا کیا ہے جو ایک فرض شناس اور سخت گیر پولیس افسر ہے۔او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 'دھاڑ' کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا۔یہ سوناکشی سنہا کا پہلا او ٹی ٹی پروجیکٹ ہے، سیریز 8 قسطوں پر مشتمل ہے۔
کہانی کچھ یوں شروع ہوتی ہے کہ عوامی بیت الخلا سے خواتین کی لاشیں سلسلہ وار برآمد ہوتی ہیں۔
اس معاملے کی تفتیش سب انسپکٹر انجلی بھاٹی کے سپرد کی جاتی ہے۔