عیدالفطر،وزیراعلیٰ سندھ کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کااعلان 

Apr 20, 2023 | 17:57 PM

 ایک نیوز:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید الفطر کے موقع پر سزا یاقتہ قیدیوں کی سزائوں میں معافی کا اعلان  کردیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے سزایافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی معافی دی ہے۔معافی کا اطلاق سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر پر نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکہنا ہے کہ  سزا میں معافی کا مطلب قیدیوں کو زندگی کے مثبت عمل کی جانب راغب کرنا ہے۔

مزیدخبریں