وفاقی وزیر مفتی عبدالشکورکی گاڑی حادثے میں ملوث ملزمان کی فوری رہائی کا حکم

 وفاقی وزیر مفتی عبدالشکورکی گاڑی حادثے میں ملوث ملزمان کی فوری رہائی کا حکم

ایک نیوز : سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوارملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق حکم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دیا ہے ،ملزم راؤ گل خان، ارشد خان اور غلام شبیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے تینوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کراننا ہونگے،ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے کی صورت میں تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسر کی جانب سے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔