ایک نیوز: بلوچ لاپتہ افراد پر جھوٹا اور گمراہ کُن پروپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک دُشمن خفیہ ایجنسیوں کا اپنے بیرونی سہولت کاروں سے ملکر عید کے موقع پر بلوچ لاپتہ افراد پر پروپیگنڈہ پھیلانے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ جھوٹے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے لاپتہ افراد کے مسئلے پر عید کے روز احتجاج لانچ کیا جائے گا۔
معلومات کیمطابق بلوچ لاپتہ افراد پر جھوٹا اور گمراہ کُن پروپیگنڈہ بے نقاب ہوا ہے۔ دُشمن کی خفیہ ایجنسیاں اپنے بیرونی سہولت کاروں سے ملکر عید کے موقع پر بلوچ لاپتہ افراد پر پروپیگنڈہ پھیلانے کا گھناؤنا منصو بہ بنا چکے ہیں۔
منصوبے کے مطابق مختلف جھوٹے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ایک خاص مہم کے تحت لاپتہ افراد کے مسئلے پر عید کے روز احتجاج لانچ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مختلف وٹس ایپ گروپس کے ذریعے میسجز، ٹویٹر پر سپیس اور ٹرینڈز/ہیش ٹیگز کو چلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ باہر کے ملکوں میں بیٹھے کچھ بیرونی شر پسند سپانسرز نام نہاد بلوچیوں کو اکٹھا کر کے لاپتہ افراد کے معاملے پر ڈرامہ رچایا جائے گا۔ ان پروپیگنڈوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی گئی گمراہ کُن معلومات اور بیانات کی وجہ سے اصل حقائق کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ لاپتہ افراد پر جھوٹے پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنا ہے، یہ شر پسند عناصر جان بوجھ کر معصوم بلوچیوں کو گمراہ کر رہے ہیں،،