ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ، علی امین گنڈا پور کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دھشت گردی عدالت لاہور نے علی امین گنڈا پور کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ عدالت پیشی کے دوران علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کی جس پر صحافی نے علی امین گنڈا پور کو کہا کہ آپ چھوٹے بالوں میں زیادہ اچھے لگ رہے ہیں، جس پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ بھی یہی کہہ رہے تھے، چھوٹے بالوں میں چھوٹا چھوٹا لگتاہے،
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ صبح نہانے ہوتے بالوں میں ہا تھ مارا تو محسوس ہوا جب میں نے کنگھا دیکھا تو کہا اس کی تو اب ضرورت ہی نہیں ہے۔
علی امین گنڈا پور کہتے ہیں بال کٹوانے کے بعد بندہ چھوٹا لگتا ہے ???? pic.twitter.com/9vb8I4JoeF
— Mughees Ali (@mugheesali81) April 20, 2023
واضح رہے کہ انسداد دھشت گردی عدالت لاہور نے علی امین گنڈا پور کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا انسداد دھشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کا دو روزہ رہداری ریمانڈ منظور کر لیا انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،ضلع شکار پور سندھ میں عملی امین گنڈا پور کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔
قبل ازیں انسداد دہشت گردی لاہور عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم صادرکیا تھا ۔زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور پیٹرول بم کا مقدمہ میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنایا ۔ یادرہے علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔