موجودہ صورت حال پروزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی

 موجودہ صورت حال پروزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی

ایک نیوز : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی مشاورتی اجلاس، سپریم کورٹ سے ہر صورت عید کے بعد تک کا وقت لیا جائے مولانا فضل الرحمان  کا مطالبہ اگر تحریک انصاف کی ہی ساری باتیں ماننی ہیں تو ہم کہا ں کھڑے ہیں ؟ مولانا کا استفسار

 رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاو س میں  وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادیوں کے ساتھ موجودہ صورت حال پر مشاورت جاری ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  بھی وزیراعظم ہاؤس میں جاری اجلاس میں پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کرکے سپریم کورٹ کے تازہ ترین احکامات کے حوالے سے اعتماد میں لیا جس پر  مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا ۔ذرائع  مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مولانا کا کہنا ہے کہ جلد بازی کی بجائے عدالت سے عید کے بعد کا وقت لیا جائے  مولانا فضل الرحمان نے استفسار کیا کہ اگر  تحریک انصاف کی سب باتیں ماننی ہیں تو ہم کہاں کھڑے ہونگے ؟؟

اجلاس میں وفاقی وزراء سعد رفیق ۔ایاز صادق ،اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل کی شرکت کی اور وزیراعظم کو آج کی عدالتی کاروائی سے آگاہ کیا گیا ۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔