سپریم کورٹ کو پنچائت لگانے کا اختیار نہیں ، سعید غنی نے پیپلز پارٹی کا موقف بتا دیا

Apr 20, 2023 | 15:28 PM

 ایک نیوز : وزیر محنت سندھ سعید غنی  نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو پنچایت لگانےکااختیار نہیں، 

  سعید غنی نے کراچی میں  پریس کانفرنس کرکے پیپلز پارٹی کے فیصلے کا اعلان کردیا ۔ سعید غنی کہتےہیں کہ سپریم کورٹ کا ضد کرنا کہ پنجاب میں الیکشن ہوں یہ قبول نہیں ان  کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب میں صوبائی الیکشن ہوگئےتو عام انتخابات پر اثر ہوگا ۔ انہوں نے چار بجے تک طےکرنے کی مدت پر بھی اعتراض کیا۔

  سعید غن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بلوچستان چاہتےہیں کہ وقت پر ایک ساتھ پر الیکشن ہوں۔ کیاعدالتیں کسی جماعت کےمطالبے کو سامنے رکھ کر فیصلےکرتی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ  قومی صوبائی اسمبلی کےالیکشن ایک ساتھ ہوناچاہیے۔ زبردستی الیکشن مسلط کرنا ون یونٹ کےمترادف ہے۔

مزیدخبریں