ڈیل فائنل، روس سے سستے تیل کا پہل کارگو جہاز مئی میں  پہنچے گا

russain oil deal final
کیپشن: russain oil deal final
سورس: google

ایک نیوز : روس سے سستے تیل کی خریداری میں پیشرفت،پاکستان نے روس سے خام تیل پہلا کارگو جہازمنگوانے کا آرڈر دے دیا۔

 رپورٹ کے مطابق حکام وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ روسی تیل کا پہلا کارگو بطورٹیسٹ منگوایا جا رہا ہے،پہلا کارگو آنے سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کا باقاعدہ آغاز ہوگا،پاکستان اپنی ضرورت کا 33 فیصد سستا تیل روس سےخریدنا چاہتا ہے۔روسی تیل کا پہلا کارگومئی کے وسط میں پاکستان پہنچے گا۔

حکام وزارت پیٹرولیم کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان روس سے دواقسام کا خام تیل منگوانا چاہتا ہے۔پاکستان میں روسی خام تیل یورال اورسوکولزریفائن ہوسکتے ہیں،پہلے کارگو کا تیل کو روسی ٹیم کی موجودگی میں ریفائن کیا جائےگا۔وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے بھی روس پہلا کارگومنگوانے کی تصدیق کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن اور انشورنس کے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں۔ ایک لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرنے کا ٹارگٹ ہے، کمرشل ڈیل کی تفصیلات اور ریٹ ابھی نہیں سامنے لا سکتے۔