ٹوئٹر کا بلیو ٹک آج رات بارہ بجے کے بعد ختم 

twitter blue tik
کیپشن: twitter blue tik
سورس: google

 ایک نیوز : ٹوئٹر کا بڑا اعلان،  20 اپریل  رات بارہ بجے کے بعد سے ایسے تمام صارفین کے کھاتوں سے بلیو ٹک کو ہٹا دیا جائے گا، جنہوں نے رقم ادا نہیں کی ہے۔

 یاد رہے کہ ٹوئٹر پر بلیو ٹک فراہم کرنے کا سلسلہ 2009 میں شروع کیا گیا تھا۔ تاہم یہ بلیو ٹک تمام صارفین کو نہیں دیا جاتا تھا۔ یہ صرف مشہور ہستیوں مثلا لیڈران، فلم ستاروں، صحافیوں، انفلوینسرز وغیرہ کو ہی دیا جاتا تھا۔ ان کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے کے بعد بلیو ٹک مفت میں فعال کر دیا جاتا تھا۔

 تاہم ایلون مسک نے ٹوئٹ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے کئی تبدیلیاں کی ہیں، بلیو ٹک کے لیے  معاوضہ وصول کرنا بھی ان میں سے ایک ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کو گزشتہ سال 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا، جس کے بعد بعد سے وہ اس میں لگاتار تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ سب سے پہلے ٹوئٹر کے ملازمان کو برطرف کیا گیا۔ اس کے بعد بلیو ٹک کے لیے رقم حاصل کرنے کا اعلان کیا گیا۔ بلیو ٹک پر رقم حاصل کرنے کا سلسلہ امریکہ اور دیگر ممالک میں پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

 پاکستان  میں ٹوئٹر بلیو کے لیے موبائل صارف کو 2200 روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے، جبکہ ویب سائٹ کے لیے 1600 روپے ادا کرنے ہوں گے۔