عدلیہ کی تاریخ کا انوکھا کیس، ملزم کاجج کو لیگل نوٹس

blind justice godess
کیپشن: blind justice godess
سورس: google

 سلیمان اعوان: چیک کیس کے ملزم اسد ممتاز نے عدالت کی طرف سے درخواست خارج کرنے پر ایڈیشنل سیشن حمیرا الزاہرہ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا کہ آپ نے درخواست خارج کی لہذا اب تک کا خرچا سات لاکھ دس ہزار ادا کیا جائے۔ایڈیشنل سیشن جج حمیراةالزہرہ نے ملزم اسد ممتاز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوے چار مئی کو طلب کر لیا۔
مدعی ممتاز علی کے وکیل فضل الرحمان بٹ ایڈووکیٹ کے مطابق ممتاز علی اور اسد علی  دونوں بھائی ہیں ملزم اسد ممتاز نے بھائی کو چیک دیا جو کیش نہ ہوا۔عدالت سے رجوع کرنے پر 
عدالت نے ملزم کے خلاف ڈگری جاری کردی ۔ملزم نے ایڈیشنل سیشن جج حیمراةالزہرہ کو ڈگری منسوخی کی درخواست دی جو عدالت نے خارج کردی۔

ملزم اسد ممتاز نے درخواست خارج کرنے پر ایڈیشنل سیشن جج کو لیگل نوٹس بھجوا دیا اس کی درخواست غلط خارج کی گئی اس کا اب تک جو خرچا سات لاکھ دس ہزار ہوا اسے ادا کیا جائے۔
ایڈیشنل سیشن حمیراةالزہرہ نے لیگل نوٹس کے حوالے سے سیشن جج لاہور کو اگاہ کر دیا۔