پنجاب انتخابات: امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹمنٹ کا وقت بڑھا دیا گیا

پنجاب انتخابات: امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹمنٹ کا وقت بڑھا دیا گیا

ایک نیوز: پنجاب میں عام انتخابات کے امیدواروں کو انتخابی نشان کے الاٹ کا ٹائم آج رات 12 بجےتک بڑھا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی سہولت کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے اور نشانات کی الاٹمنٹ کا ٹائم آج رات 12 بجےتک بڑھا دیا۔الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ آفسروں کو مطلع کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن  کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے امیدواروں کو مذکورہ ٹائم تک پارٹی ٹکٹ کی فراہمی یقینی بنائیں۔امیدوار اپنا انتخابی نشان ریٹرننگ افسر سے الاٹ کروائیں۔نشانات کی الاٹمنٹ کا عمل شیڈول کے مطابق آج مکمل کیا جائے۔