نگران وزیراعلی  کی ڈاکٹرز اور انکے اغوا و بازیاب ہونے والے بچوں سے ملاقات

Apr 20, 2023 | 12:03 PM

 ایک نیوز : نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے خان پور سے اغواء اور بحفاظت بازیاب ہونے والے کمسن بچوں اور انکے  والدین  نے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی پی اورضوان عمر گوندل بھی موجود تھے۔ 

  رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران نگران وزیراعلی پنجاب  محسن نقوی نے والد ڈاکٹر حسن محمود اور والدہ ڈاکٹر ذونازش کو بچوں شایان اور سبحان کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی ۔

 انہوں  نے بچوں شایان اور سبحان کو  پیار کیا اور شفقت کا اظہار کیا ۔ جبکہ والدین نے بچوں کی جلد بازیابی کے لئے محسن نقوی۔ آئی جی پولیس اور تفتیشی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ 

 نگران وزیراعلی محسن نقوی نے رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے اغواء کے بعد 24 گھنٹے میں بچے بحفاظت بازیاب کرانے پر ڈی پی او رحیم یار خان اور تفتیشی ٹیم کے پروفیشنل ازم کو سراہا ۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کی نگرانی میں بچوں کو جلد بازیاب کرانے والی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور پولیس ٹیم کی محنت سے کیس کو جلد ٹریس کیا گیا۔بچوں کی بحفاظت بازیابی پر اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہیں۔

مزیدخبریں