فلم"دوڑ"کا پریمیئر شو سینما میں منعقد، عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم

ایک نیوز:  فلم "دوڑ" کا رنگا رنگ پریمیئر شو مقامی سینما میں منعقد کر دیا گیا ہے جبکہ فلم  عیدالفطر کو ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فلم ’’دوڑ‘‘کے پریمئیر شو  میں فلم کے پروڈیوسر اسلم حسن ‘ڈائریکٹر ندیم چیمہ اپنی پوری کاسٹ کے ہمراہ شریک ہوئے جیسے ہی ریڈ کارپٹ پر نمودار ہوئے شائقین نے زبردست استقبال کیا لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر اسلم حسن نے کہا کہ یہ فلم عید پر ریلیز ہوگی جو فلم بینوں کے لئے عید کا تحفہ ہوگی ۔ڈائریکٹر ندیم چیمہ نے کہا کہ فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق  کاسٹنگ کی گئی  ہے۔ہم نے بڑی محنت سے فلم بنائی ہے اب عوام کو چاہیے کہ وہ اس کو دیکھنے سینماؤں کا رخ کریں۔

اداکار راشد محمود نے کہا کہ ندیم چیمہ فلم انڈسٹری میں ایک ٹیلنٹڈ ڈائریکٹر آیا ہے اس کی پہلی فلم جیو سر اٹھا کے بھی ایک جنون سے بھری فلم تھی۔  پریمئرمیں شوبز سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور فلم کی کاسٹ  نے شرکت کی جن میں  اداکار سلیم معراج، شفقت چیمہ، کامران مجاہد، راشد محمود، اداکارہ سدرہ نور،وسیم علی، عروج چوہدری، حفصہ راجپوت ،فلم ڈائریکٹر آغا حسن عسکری ،سید نور ، جرار رضوی،عمران احمد،نعیم وزیر،رونق علی رونقی،چوہدری اعجاز کامران،جونی ملک،ارشاد احمد، ذوالفقار علی مانا،سیف خان،ناصر ادیب،اچھی خان،باسو چوہدری،حیدر راج ملتانی،ثوبیہ خان،شہر یار چیمہ ، اور دیگر شامل تھے۔ فلم دیکھنے کے بعد شائقین کا کہنا تھاکہ ایک عرصے کے بعد کوئی معیاری فلم دیکھنے کو ملی ہے، عیداالفطر پر فلم دوڑ  ضرور پسند کی جائے گی۔