ٹی 20 رینکنگ جاری، افتخار احمد کی 10 درجہ ترقی

ٹی 20 رینکنگ جاری، افتخار احمد کی 10 درجہ ترقی

ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان اپنی پوزیشنز پر موجود ہیں۔

ٹی 20 بیٹرز رینکنگ
ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمارسرفہرست ہیں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور بابراعظم کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے رائیلی روسو ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد 10 درجے ترقی کے بعد 44 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی 20 بولرز رینکنگ
ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 5 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے شاداب خان رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں اور شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے۔نیوزی لینڈ کے ایش سودھی 5 درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے جبکہ ٹی 20 آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ
ٹیسٹ پلیئرز  بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے بابراعظم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے ایک درجےترقی کے 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔سری لنکا کے دنیش چندیمل چار درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ باؤلرزکی رینکنگ
باؤلرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے، سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا 13 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آگئے۔سری لنکا کے بولر رمیش مینڈس 3 درجے ترقی کے بعد 32 وین نمبر پر آگئے۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔