نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کھرے سیاستدان

Apr 20, 2023 | 10:14 AM

 ایک نیوز :  نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق ن کی شہرت ایک کھرے سیاستدان کی ہےجو لگی لپٹی رکھے بغیر بات کہہ دیتے ہیں۔

 انہوں نے ابتدائی تعلیم میری کونوینٹ سکول راولپنڈی سے حاصل کی۔پرائمری تعلیم کی بعد ان کا خاندان لاہور منتقل ہو گیا تھا جہاں انہوں نے میٹرک کریسنٹ ماڈل سکول شادمان  سے کیا۔  انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن گورنمنٹ کالج لاہور سے کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔
انوار الحق 1991 میں بار ایٹ لاء کرنے لندن گئے لیکن اپنی والدہ کی خرابی صحت کے باعث انہیں تعلیمی سلسلہ ادھورا چھوڑ پر واپس آنا پڑا۔
اس سے قبل انہوں نے چند ماہ کے لیے ڈپٹی فوڈ کنٹرولر کے طور پر ملازمت بھی کی لیکن جلد ہی استعفیٰ دے دیا۔
1996 میں وہ اپنی آبائی ضلع بھمبھر واپس آئے اور وہاں کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر مقرر ہو گئے۔
اس کے بعد سے چوہدری انوارالحق کے سیاسی سفر کا آغاز ہوا اور وہ کئی مرتبہ الیکشن جیت کر رکن قانون ساز اسمبلی بنے
 چوہدری انوارالحق سپیکر اسمبلی کے عہدے پر فائز تھے اور ضلع بھمبھر سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ جولائی 2021 کے عام انتخابات میں بھمبھر کے حلقہ ایل اے 7 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے ۔

مزیدخبریں