علی زیدی کی ملیر جیل سے رہا ئی پر کارکنوں کا استقبال

ali zaidi released from prison
کیپشن: ali zaidi released from prison
سورس: google

ایک نیوز:  عدالت نے پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کی ضمانت منظور کر لی ہے جس کے بعد  علی زیدی کو ملیر جیل سے رہا کردیا گیا ، کارکنوں کا بھرپور استقبال ،  نعرے ، پھولوں کے ہار پہنائے پتیاں نچھاور کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جیل پہنچی جہاں انہوں نے رہائی پر علی زیدی کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھول نچھاور کیے۔

قبل ازاں  پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے علی زیدی کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ملزم کو دس ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے۔

مدعی کے وکیل کامران بلوچ نے درخواست ضمانت پر  این او سی دیدیا ہے۔ علی زیدی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل نے کہا ہے کہ وہ آوٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کررہے ہیں،  اور انہیں ملزم کی ضمانت پرکوئی اعتراض نہیں ۔

علی زیدی کے وکیل  نے مزید کہا کہ مدعی کے وکیل کے این او سی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔عدالت نے دس ہزار کے مچلکوں کے عوض علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے کہا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔