عمران خان لیڈر نہیں ،اچھے سیلزمین ہیں: طلال چوہدری

Apr 20, 2023 | 10:01 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان لیڈر نہیں بلکہ اچھے سیلزمین ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ فوادصاحب! کتنا مال اکٹھا کیا؟ وہ بھی بتا دیں۔ طلال چوہدری نے سوال کیا کہ ملاقات کا کروڑ روپیہ اور ٹکٹ کتنے میں بیچا؟ جن کو ٹکٹ نہیں دیا ان بیچاروں کے پیسے واپس کر دیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خان صاحب لیڈر نہیں بلکہ اچھے سیلزمین ہیں،گھڑی بیچنی ہو، سینیٹ کی سیٹ بیچنی ہو، پارٹی کاعہدہ بیچناہویاالیکشن کی ٹکٹ بیچنی ہو۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دیےگئے ہیں۔پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں۔

فواد چوہدری  نےکہا کہ ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکتی ہے، تمام اپیلوں پر حتمی فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔

مزیدخبریں