طور خم بارڈر پر لینڈسلائیڈنگ: جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

Apr 20, 2023 | 09:43 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاک فوج کی طُور خم بارڈر پر شب و روز کاوشوں سے ملبے تلے دبی مزید "ایک اور لاش" کو نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن مزید تیز  کر دیا ہے تاکہ باقی جاں بحق افراد کی لاشوں کو بھی نکالا جا سکے۔ریسکیو آپریشن میں اب تک 12 زخمیوں اور 4 جاں بحق افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔

پاک فوج کی انجینئرز، اربن سرچ اینڈ ریسکیوٹیمیں اور ایف سی کے جوان ملبے تلے آخری فرد کو نکالنے تک آپریشن جاری رکھیں گے

مزیدخبریں