بھارتی ریاست کا بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا

Apr 20, 2023 | 09:40 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی ریاست منی پور میں بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق منی پور کی جلا وطن حکومت کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے پریس ریلیز جاری کی گئی۔پریس ریلیز میں واضح کیا گیا کہ آزادی ایکٹ1947کے تحت منی پور کی آزاد حیثیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔ نونگتھم بم بیرن سنگھ نے بھارتی حکومت کی طرف سے الحاق کا معاہدہ جعلی قرار دے ڈالا ہے۔ نونگتھم بم بیرن سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت نے الحاق شدہ ریاستوں کو صوبوں میں بدل کر آزادی ایکٹ1947کی خلاف ورزی کی۔


پریس ریلیز کو انڈیپنڈنٹ منی پور کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔ منی پور میں آزادی اور بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ1949سے چل رہا ہے۔1980سے منی پور میں علیحدگی کی جدوجہد جاری ہے،جس میں ہزاروں بھارتی فوجی، پولیس اہلکار اور عام شہرجان سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔1972میں ریاست منی پور کو ریاست کا درجہ دے دیا گیا تھا۔ بھارت میں اس وقت 15سے زائد ریاستوں میں آزادی اور علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔آج نفرت، تقسیم اور ہتک آمیز رویہ بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے

مزیدخبریں