ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف نے مدت پوری ہونے والی عارضی اجازت نامے پر لائی گئی لگژری گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لگژری گاڑیوں سے متعلق اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے استفسار کیا کہ متعلقہ محکموں نے عارضی اجازت نامے پر لائی گئی لگژری گاڑیوں کے خلاف پیشگی کارروائی کیوں نہیں کی۔
وزیراعظم نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسکیم کے غیرقانونی اور ناجائز استعمال میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ایسی تمام گاڑیاں جو اپنی مدت پوری کرچکی ہیں اُن کا تفصیلی اور درست ڈیٹا جلد اکٹھا کیاجائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مدت پوری ہونے والی عارضی اجازت نامے پر لائی گئی لگژری گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم کاعارضی اجازت نامے پر لائی گئی لگژری گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم
Apr 20, 2023 | 08:13 AM