ایپل نے آئی فون میں نیافیچرمتعارف کرادیا

Apr 20, 2023 | 07:44 AM

ایک نیوز: ایپل نے آئی فون صارفین کیلئے نیافیچرمتعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی فون کا کیمرا سسٹم دیگر کمپنیوں کے ڈیوائسز کے مقابلے میں بہترین تصور کیا جاتا ہے۔تاہم حالیہ برسوں میں اینڈرائیڈ فونز نے فون کیمرا زومنگ میں آئی فونز کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
مگر ایک نئی لیک کے مطابق آئی فون15 پرو اور15 پرو میکس میں پہلی بار ایسا کیمرا لینس متعارف کرایا جائے گا جو آپٹیکل زوم کو دوگنا بڑھا دے گا۔
اس وقت آئی فون میں3 ایکس آپٹیکل زوم کیا جا سکتا ہے مگر آئی فون15 کے پرو ماڈلز سے6 ایکس زوم کرنا ممکن ہوگا۔
یہ نیا کیمرا پیری اسکوپ ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور زومنگ کے دوران تصویر کا معیار متاثر نہیں ہوگا۔
یہ رپورٹس تو پہلے سے سامنے آ رہی تھیں کہ آئی فون15 ماڈلز میں ٹیلی فوٹو کیمرا دیا جا سکتا ہے مگر اب پہلی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
ایک اور لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون15 پرو میکس کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں پتلا ہوگا۔

آئی فون15 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔آئی فون15 پرو میکس میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہوگا۔
ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ بھی دی جائے گی، جس کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کر رہے ہیں۔
اس وقت آئی فون کو لائٹننگ کیبل سے چارج کیا جاتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ کے لیے اب زیادہ تر فونز میں یو ایس بی سی پورٹ کو چارجنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ 11 سال بعد پہلی بار ہوگا جب ایپل کی جانب سے آئی فونز میں ایسی تبدیلی کی جائے گی۔

مزیدخبریں