ٹی ٹونٹی رینکنگ،حارث رؤف نے شاداب خان کوپچھاڑدیا

ٹی ٹونٹی رینکنگ،حارث رؤف نے شاداب خان کوپچھاڑدیا
کیپشن: T20 ranking, Haris Rauf beat Shadab Khan

ایک نیوز:قومی فاسٹ باؤلرحارث رؤف نے ٹی 20رینکنگ میں شاداب خان کوپیچھے چھوڑدیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں حارث رؤف نے 11ویں نمبرپرقبضہ کرلیا ہے۔
نیوزی لینڈکے خلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں پہلے 3میچزمیں حارث رؤف نے بیک ٹو بیک چار وکٹیں حاصل کیں، پہلے گیم میں پلیئر آف دی میچ جیتا۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر گزشتہ ہفتے شاہین آفریدی سے بالکل آگے اور شاداب خان سے پیچھے تھے، جو T20بولنگ رینکنگ میں 12ویں نمبر پر تھے۔
حارث رؤف نےنیوزی لینڈکے خلاف پہلے تین ٹی ٹونٹی میں دس وکٹیں حاصل کر کے پانچ درجے ترقی کر کے 11ویں نمبر پر قبضہ کر لیا ہے۔ اسی دوران انہوں 657 پوائنٹس کی کیریئر کی اعلیٰ درجہ بندی بھی حاصل کی اور پانچ میچوں کی سیریز کے اختتام تک ممکنہ طور پر ٹاپ10 میں داخل ہو سکتا ہے۔