ایک نیوز:یمن کے دارالحکومت صنعامیں چیریٹی فنڈزکی تقسیم کے د وران بھگدڑمچنےسے78افرادہلاک ہوگئےجبکہ متعددافرادزخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعامیں چیریٹی فنڈکی تقسیم کے دوران بھگدڑمچ گئی جس کےنتیجے میں 78افرادہلاک ہوگئےجبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
تاجروں کی جانب سے غریب لوگوں میں چیریٹی فنڈزکی تقسیم جارہی تھی کہ شہریوں کے درمیان بھگدڑمچ گئی۔
وزرات داخلہ کاکہناہے کہ بھگدڑ مچنے سے ہلاک افرادکی لاشوں اورزخمی افرادکومقامی ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ فنڈ تقسیم کرنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔