گنجل فلم میں احمد علی اکبر صحافی کا کردار نبھائیں گے

Apr 20, 2023 | 04:36 AM

ایک نیوز: گنجل فلم میں پاکستانی اداکار احمد علی اکبر صحافی شہباز بھٹی کا کردار نبھائیں گے جنہوں نے سماجی کارکن اقبال مسیح کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کیں اور حقائق کو منظر عام پر لائے۔

تفصیلات کے مطابق احمد علی اکبر کی نئی آنے والی فلم گنجل کا پوسٹر جاری ہوگیا۔فلم میں احمدعلی کے ساتھ ریشم اورآمنہ الیاس بھی جلوہ گرہونگی۔جبکہ چترال سے تعلق رکھنےوالی نگہت اکبرشاہ اس فلم کوپروڈیوس کررہی ہیں۔فلم کے ہدیتکارشعیب سلطان ہے۔
فلم گنجل کی کہانی اقبال مسیح نامی سماجی کارکن کی زندگی کے مختلف سچے واقعات پرمبنی ہے۔1995 میں بچوں پرجبری مشقت کے خلاف آواز اٹھانے والے سماجی کارکن کو قتل کردیا گیا ۔ انہیں بعد از موت حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ شجاعت سے بھی نوازا گیا۔
اقبال مسیح کے حوالے سے کہاجاتاہے کہ ان کے والدسیف مسیح نےقالین بنانے والی فیکٹری سے 600روپے کاقرض لیاتھا۔جس کے عوض ان کے چارسال کے بیٹے (اقبال)کوکم عمرمیں ہی جبری مشقت پرلگادیاگیاتھا۔اس بچے کودن میں14گھنٹے تک مسلسل کام کرناپڑتاتھا۔
 اس تھکا دینے والے کام سے بچنے کیلئے اقبال نے کئی مرتبہ فیکٹری سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم وہ پکڑا جاتا۔ اسی لیے دوسرے کم عمر مزدورں کی نسبت اسے زیادہ مارا پیٹا اور کم کھانا دیا جاتا۔ اقبال نے مسلسل6 برس تک اس فیکٹری میں والد کیلئے لئےگئے قرض کے عوض کام کیا۔ مگر وہ اس فیکٹری کی قید سے آزاد ہوگیا۔
 اقبال نے بی ایل ایل ایف سکول سے دو سال تعلیم حاصل کی ۔ اس دوران اس نے 3000 سے زائد ایسے بچوں کی مدد کی جوکہ اسی ہی کی طرح قید خانوں میں جبری مشقت کرکے زندگی گزار رہے تھے۔
گنجل فلم میں احمد علی اکبر صحافی شہباز بھٹی کا کردار نبھائیں گے جنہوں نے اقبال مسیح کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کیں اور حقائق کو منظر عام پر لائے۔
چونکہ اقبال مسیح کی تمام ترمشقت ایک قالین بنانے والی فیکٹری سے شروع ہوئیں ، اسی لیے اس فلم کا نام گنجل یعنی وہ دھاگے جو کہ الجھے ہوئے ہیں رکھا گیا ہے۔  فلم کے ٹیزر کو عید کے بعد ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں