ایک نیوز:بالی وڈاداکارہ آرتی متل کو2ماڈلزسمیت جسم فروشی کے الزام میں ممبئی پولیس رنگے ہاتھوں نے گرفتارکرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے جسم فروشی کی اطلاعات پر خفیہ آپریشن کیا۔جس میں بالی وڈکی اداکارہ آرتی متل کو2ماڈل سمیت جسم فروشی کے الزام میں ہوٹل سے گرفتارکرلیاگیاہے۔
پولیس کاکہناہے کہ اداکارہ آرتی متل نےپولیس ایجنٹ کے ساتھ 2ماڈلزکا60ہزاربھارتی روپے میں معاضہ طے کیاتھاجس میں سےماڈلزکو15،15ہزارروپےدینے کی بات کی تھی مگرپولیس نے گورے گاؤں میں ہوٹل میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر اداکارہ اور دو ماڈلز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نےاس کارروائی کے دوران ویڈیو بھی بنائی جس کو بطور ثبوت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس نے اداکارہ آرتی متل کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دونوں ماڈلز کا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد ری ہیب سینٹر منتقل کردیا ہے۔
خیال رہے کہ آرتی متل کئی ٹی وی ڈراموں اور ویب سیریز میں اداکاری کرچکی ہیں اور اس وقت وہ فلم انڈسٹری میں بطور کاسٹ ڈائریکٹر بھی کام کر رہی ہیں۔