پاکستان پر واجب الادا 2ارب ڈالر کی واپسی موخر

پاکستان پر واجب الادا 2ارب ڈالر کی واپسی موخر
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر واجب الادا 2ارب ڈالر کی وصولی موخر کردی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے واجب الادا رقم کی ادائیگی کے حوالے سے مہلت مل گئی۔ ترجمان نے متحدہ عرب امارات کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کے ملتوی ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو یہ رقم 19اپریل 2021کو ادا کرنا تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ یواے ای دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کا عکاس ہے.