موجودہ ٹیم میں تجربے کی کمی ہے: مصباح الحق

Apr 20, 2021 | 18:14 PM

admin
ہرارے : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ موجودہ ٹیم جو کھیل رہی ہے اس میں تجربے کی کمی ہے، شعیب ملک کو شامل کرنا ہے یا نہیں یہ فیصلہ چیف سلیکٹر نے کرنا ہے۔ آصف علی کو چیف سیلکٹر نے اسکواڈ میں منتخب کیا۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کی ضرورت کےتحت کھلاڑیوں کا نمبر تبدیل کرنا پڑتا ہے، ایک یا دو کھلاڑی ٹیم میں تبدیل کرنے کا مارجن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم جو کھیل رہی ہے اس میں تجربے کی کمی ہے، آصف علی کو چیف سیلکٹر نے اسکواڈ میں منتخب کیا۔سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایسا تاثر دینا غلط ہے میں ہر کھلاڑی کو سپورٹ کرتا ہوں۔

دوسری جانب زمبابوے پہنچنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ میں شامل 10 کھلاڑیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت مل گئی ہے۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر 10 کھلاڑیوں کو پا کستان داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سی اے اے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمدحفیظ، عثمان قادر، آصف علی، محمد حسنین، دانش عزیز اور شرجیل خان غیر ملکی ایئرلائنز سے 27 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔سی اے اے نوٹیفکیشن کے مطابق فخرزمان، محمد وسیم، ارشد اقبال اور حیدرعلی 28 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔سی اے اے کے مطابق واپس آنے والے کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ اور گھر میں 7 سے 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں