رپورٹس کے مطابق رواں سال اگست میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز پر بھی خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں، جبکہ برطانیہ کے اس فیصلے نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر حکومت برطانیہ سے رابطہ کیا ہے، امید ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل پلان کے مطابق انگلینڈ میں کھیلا جائےگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز اور تیسری وبا کے خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بھارت کو سفری ریڈلسٹ میں شامل کرنےکا اعلان کیا تھا، یہ اعلان برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دورہ بھارت منسوخ ہونے کے بعد کیا گیا تھا۔سیکرٹری صحت میٹ ہینک کوک کا کہنا تھا کہ برطانوی اور آئرش شہریوں کو پابندی سے استثنیٰ ہو گا، بھارت سے صرف برطانوی اور آئرش شہری ہی برطانیہ میں داخل ہو سکتے ہیں۔