ملک میں کورونا سے ہلاکت خیز دن ، 137 افراد انتقال کر گئے

Apr 20, 2021 | 13:44 PM

admin
اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر کے دوران ملک بھر میں ایک اور ہلاکت خیز دن سامنے آگیا ، 24 گھنٹوں میں 137 افراد انتقال کر گئے ، 5445 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 104 گھروں میں صف ماتم، جبکہ 3223 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

کورونا کی تیسری لہر میں ریکارڈ اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔ نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری تازہ اعداوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 68002 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5445 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 137 افراد انتقال کر گئے۔اعدادو شمار کے کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 8 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16453 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 66882 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 83298 ہے۔

کورونا سے سب زیادہ متار ہونے والے صوبے پنجاب میں ریکارڈ 104 افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے ۔پنجاب میں کورونا سے اب تک 7561 افراد انتقال کر چکے ۔ صوبے میں 3223 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔لاہور میں کورونا مزید 46زندگیاں نگل گیا۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا۔ تین کی حالت تشویش ناک، شہر 1748 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ اس کے علاوہ فیصل آباد میں146 افراد کورونا کا  شکارہوئے۔راولپنڈی میں139 ، سرگودھا میں105، ملتان میں102، اوکاڑہ میں100 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 98 ، ننکانہ میں 76، سیالکوٹ میں 70 اور بہاولپور میں53 افراد کو کورونا وائرس نے آلیا۔

این سی او سی کے مطابق ملک دیگر صوبوں سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 273466 ہوگئی ہے جب کہ 4556 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 107309 اور 2920 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 15741 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 442 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5191 اور 104 افراد انتقال کرچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 70609 ہے اور اب تک 645 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں