محکمہ موسمیات نے بارشوں  کی پیشگوئی کردی

 محکمہ موسمیات نے بارشوں  کی پیشگوئی کردی
کیپشن: The meteorological department has predicted rains

ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات کی جانب سے   بارشوں  کی پیشگوئی کردی  گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد، سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک  رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  مری ، گلیات، جہلم ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،  گوجرانولہ ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخو پورہ ، ننکا نہ صاحب، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال اور فیصل آبادمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا  ن ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  خیبرپختونخوا کےبالائی اضلاع میں موسم خشک اور  مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔    

محکمہ موسمیات کے مطابق  کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ   گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود  رہنے کی توقع ہے۔