سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی، رشتہ ختم ہونے کی وجہ کیا بنی؟

Sep 19, 2024 | 01:09 AM

ویب ڈیسک: تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی۔

عبدو روزک بگ باس سیزن 16 کے امیدوار بھی رہے ہیں اور اپنی منفرد شخصیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عبدو روزک کی ملاقات دبئی کے ایک مال میں فروری 2024 میں 19 سالہ امیرہ سے ہوئی تھی، جو جلد ہی دوستی اور پھر محبت میں بدل گئی، بعد ازاں 24 اپریل 2024 کو دونوں نے منگنی کرلی، جس کا اعلان مئی میں کیا گیا تھا۔

عبدو روزک نے سوشل میڈیا پر منگنی کی تصاویر بھی جاری کیں جن میں انہیں امیرہ کو انگوٹھی پہناتے ہوئے دیکھا گیا۔

تاہم اب 5 ماہ بعد دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے اور اس رشتہ کے خاتمے کی وجہ ’ ثقافتی فرق‘ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

عبدو روزک نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں ایسی شریک حیات کی ضرورت ہے جو ذہنی طور پر مضبوط ہو اور زندگی کے نئے سفر  کیلئے  تیار ہو۔

واضح رہے کہ عبدو روزک کی عمر 21 برس ہے اور ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے، جبکہ وہ شارجہ میں مقیم ہیں۔ 

مزیدخبریں