شاہین شاہ آفریدی کےولیمہ میں موبائل فون پرپابندی عائد

شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لیکر شادی ہال پہنچ گئے
کیپشن: Shaheen Afridi reached the wedding hall with a procession to take the bride

ایک نیوز :  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی دلہنیا لے گئے۔دعوت ولیمہ کل شام اسلام آباد میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے دعوت ولیمہ کی تقریب کل شام اسلام آباد میں ہوگی،شاہین شاہ آفریدی کے دعوت ولیمہ کی تقریب اسلام آباد سرینہ ہوٹل میں ہوگی۔

دعوت ولیمہ میں قومی کرکٹرز  بھی شریک ہونگے،دعوت ولیمہ میں مہمانوں کے لیے موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی بارات 19 ستمبر بروز پیر کراچی میں ہوئی۔


فاسٹ بولر اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی تقریب رخصتی   ڈی ایچ اے کے نجی بینکوئٹ ہال میں ہوئی۔

سفید کپڑوں کے ساتھ کریم رنگ کی شیروانی میں ملبوس دلہا شاہین آفریدی اپنے قریبی عزیز و اقارب اور رشتے داروں کے ہمراہ بارات لیکر پہنچے تو شاہد خان آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔


شاہین آفرید ی کی شادی میں  کپتان بابر اعظم ، مصباح الحق، سعید انور ، تنویر احمد اور سہیل خان ، کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے گرم جوشی کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کو گلے لگا کر شادی کی مبارک باد پیش کی.

شوبز کی معروف شخصیات، سیاستدان، غیر ملکی سفارت کار، اعلی عسکری و سول حکام اور مختلف  شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔

مشروبات کے بعد  شرکا تقریب کی تواضع مختلف اقسام کے کھانوں سے کی گئی۔

واضح رہے کہ  شاہین آفریدی اور انشاء افریدی کا نکاح 23 فروری کوہوا تھا۔