ترکیہ کی مشہور ادا کارہ نے سرمیں گولی مار کر خود کشی کرلی

Sep 19, 2023 | 21:41 PM

 ایک نیوز :ترکیہ میں ایک مشہور ادا کارہ نے 36سال کی عمر میں اپنے سرمیں گولی مار کرخود کشی کرلی۔
ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ادا کارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اداکارہ اس وقت صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ محلے کے مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ انہوں نے رہائشی عمارت کی دوسری منزل کی بالکونی سے گولی چلنے کی آواز سنی، پولیس جیسے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہوں نے فنکار کو مردہ حالت میں پایا۔
کیالپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور واقعے کے حالات کا تعین کرنے کے لیے شہر کے فرانزک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ۔مرفی کئی ٹیلی ویژن سیریزوں میں حصہ لے چکی ہیں، جن میں “دی واریر،” “میٹر آف آنر،” “سکاریہ فرات،” “دی لٹل ڈے”، “ڈریمز اینڈ ہوپس” اور “ایلف” شامل ہیں۔

مزیدخبریں